پی ڈی ایم والے پنڈی آئے تو ان کو چائے پانی پلائیں گے:فوجی ترجمان

11 Jan, 2021 | 03:40 PM

Azhar Thiraj
Read more!

سٹی 42: ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار پریس کانفرنس کررہے ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ  خود کش حملوں کے واقعات میں 97 فیصد کمی ہوئی۔ پی ڈی ایم والے پنڈی آئے تو ان کو چائے پانی پلائیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ  آپ کو بلانے کا مقصد تقریباً ایک دہائی کے چیلنجز اور مختلف امور سے متعلق میڈیا کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔گزشتہ 10 سال پاکستان کے لیے ہر لحاظ سے بہت چیلنجنگ رہے، اگر 2020 کی بات کی جائے تو اس سال سیکیورٹی چیلنجز کے علاوہ لوکسٹ (ٹڈی کے حملے) اور کووڈ جیسی عالمی وبا نے بھی پاکستان کی معیشت اور فوڈ سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالے رکھا۔


ان کا کہنا تھا کہ تمام تر چیلنجز کے باوجود متحد ہو کر مشکلات کا سامنا کیا اور دہشتگردی کے خلاف کامیاب آپریشن کیے گئے۔ آپریشن ردالفساد کے تحت گزشتہ تین سالوں کے دوران 371173 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گؕئے جن میں 72 ہزار سے زائد اسلحہ اور ساڑھے 4 ٹن سے زائد بارود برآمد کیا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والوں کی  پنڈی آنے کی وجہ نہیں بنتی،اگر   وہ  پنڈی آئے تو ان کو چائے پانی پلائیں گے،اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا۔ان کی اچھی طرح سے دیکھ بھال کریں گے اور کیا کہہ سکتا ہوں میں۔


فوج اپنا کام کررہی ہے،قربانیاں دے رہی ہے،بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، آرمی چیف اسی ہفتے کوئٹہ کا دورہ کریں گے،آرمی چیف اس ہفتے کوئٹہ کا دورہ کریں گے،پاکستانی میڈیا نےبھارتی پروپیگنڈےکوبےنقاب کیا،پچھلے ایک سال میں کورونا وبا کا بطور قوم متحد ہوکر مقابلہ کیا،دشمن قوتیں ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش میں ہے،بھارتی پروپیگنڈابےنقاب کرنے پرپاکستانی میڈیا مبارک باد کا مستحق ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم جس قسم کے الزامات لگا رہی ہے ان کا جواب دینا نہیں بنتا ہے،یہ اچھی بات نہیں،فوج حکومت کا ذیلی ادارہ ہے،بات چیت کے حوالے سے جو کچھ ہورہا ہے حکومت اچھے انداز میں کررہی ہے،تشویش ضرور ہے۔فوج کو سیاسی معاملات میں آنے کی ضرورت نہیں۔جس نوعیت کےالزامات لگائےجارہےہیں ان میں کوئی وزن نہیں،الیکشن پرکسی کو کوئی شک ہے تو متعلقہ اداروں کے پاس ہی جاناچاہیے،حکومت وقت نے پاک فوج کو کہا تو اس نے دیانتداری سےالیکشن کرائے۔

مزیدخبریں