ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے میں افسروں کے تقرروتبادلے

ایل ڈی اے میں افسروں کے تقرروتبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: ایل ڈی اے لاء ڈائریکٹوریٹ میں اکھاڑ پچھاڑ، ڈی جی ایل ڈی اے نے 13 افسروں کے تقرر و تبادلے کردئیے۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے فرحانہ ممتاز کا تبادلہ سول کورٹس سیکشن سے کچی آبادی میں کردیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر اختر رسول کو سول کورٹس سیکشن میں تعینات کردیا گیا جبکہ اختر رسول شعبہ اربن پلاننگ میں خصوصی اسائنمنٹ بھی کریں گے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اجمل کو لینڈ ڈویلپمنٹ ون، ڈپٹی ڈائریکٹر عامر علی کو اسٹیٹ مینجمنٹ ون اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسماعیل تابش کو سپریم کورٹ اینڈ ہائی کورٹ سیکشن تعینات کردیا گیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی عثمان اور محمد شعیب کو سول کورٹس سیکشن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر امینہ ظفر کو اپیلنٹ کورٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقاص عارف کو سپریم کورٹ اینڈ ہائیکورٹ سیکشن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم سجاد کو ایل ڈی اے سٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عائشہ صدیق کو سٹیٹ مینجمنٹ پی ایچ ایس اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہمایوں شہزاد کو لینڈ ڈویلپمنٹ تھری میں تعینات کیا گیا ہے۔

سندس انیس کو انجنئیرنگ ونگ کے لیگل میٹرز کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نواز گوندل نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔