سٹی 42: اداکارہ وینا ملک نے سابق شوہر کیخلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا۔
ویناملک نےجھوٹےالزامات پر سیشن کورٹ میں دعوی دائر کیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سابق شوہراسد خٹک سوشل میڈیا پر جھوٹے الزامات لگا رہا ہے، سابق شوہرنےخلع لےرکھا ہے، عدالت نے بچے میرےحوالے کئے۔
وینا ملک کا مزید کہنا تھا کہ اسدخٹک کے الزامات سےشہرت متاثر ہو رہی ہے۔ ایک ارب روپے ہرجانے کی ڈگری جاری کی جائے۔
یاد رہے اسد خٹک نے کہا تھا کہ وینا میرے بچوں کے لے کر پاکستان آگئی،قانونی راستہ اپناتے میں سارے ثبوت لایا ہوں،قانون کے ذریعے سارے معاملات حل کروں گا، وینا ملک کے خلاف قانونی جنگ لڑوں گا۔ وینا ملک کے سابقہ شوہر اسد خٹک نےپشاور میں پریس کلب میں پریس کانفرنس کی تھی۔
اسد خٹک نے کہا کہ یو اے ای میں مقیم میرے بچوں کو اغوا کیا گیا، اغوا میں یو اے ای کے کونسل جنرل ملوث ہے۔ وینا ملک کی جانب سے خاندان اور مجھے دھمکیاں دے رہی ہے ، آرمی چیف اور وزیر اعظم سے مدد کی درخواست ہے۔ اسد خٹک کا کہنا تھا کہ وینا ملک نے ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باجود انہیں اپنے بچوں سے ملنے دیا اور نہ ہی بات کرنے دے رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تنگ آکر انہیں قانونی راستہ اپنانا پڑا، اسد خٹک نے یہ بھی کہا کہ دبئی کی عدالت نے بھی ان کے حق میں فیصلہ دیا، لیکن وہاں سے وینا فرار ہوگئیں اور بچے متحدہ عرب امارات سے پاکستان سمگل کر دیے گئے۔