قبضہ مافیا کیخلاف پولیس متحرک، کروڑوں کی اراضی واگزار ،ملزمان گرفتار

11 Jan, 2021 | 11:35 AM

Azhar Thiraj

سٹی 42 : قبضہ مافیا کیخلاف پولیس متحرک ہوگئی ، کروڑوں  کی اراضی واگزار ،ملزمان گرفتار کرلئے۔

سی سی پی اولاہورغلام محمودڈوگرنے قبضہ مافیا کیخلاف پہلے کارروائی کرتے ہوئے شہری کی کروڑوں روپے مالیت کی 72کنال زمین واگزارکروالی اور ملزموں کو گرفتار کرلیا۔شہری کی72کنال زمین واگزارکرواکراصل مالکان کے حوالے کردی گئی،قبضہ گروپ نے تھانے کی حدودمیں کروڑوں روپے مالیت کی زمین پرقبضہ کیاہواتھا۔شہری کی درخواست پرکارروائی کے دوران 14 ملزمان گرفتارکرلئے گئے۔

 کاہنہ پولیس نے شہری کی 72 کنال اراضی اور مکان پر قبضہ کرنے والے 14 افراد کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ قبضہ مافیا نے شہری صہیب خورشید کے مکان اور  72 کنال اراضی پر ستمبر 2020 میں قبضہ کیا تھا ،جب کہ دسمبر میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قبضہ مافیا کے 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور اراضی واگزار کروا کر اصل مالکان کے حوالے کر دی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عامر، رفیق، اللہ وسایا، مختار، طارق، مزمل حسین اور دیگر شامل ہیں۔

دوسری جانب لاہورکے علاقہ شمالی چھاؤنی میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔    شمالی چھاؤنی کے علاقے خیبر کالونی کا رہائشی 45 سالہ مقتول معراج خالد نے ملزم فہیم کو محلے میں گالم گلوچ سے منع کیا تھا ،جس پر ملزم فہیم نے طیش میں آکر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مقتول معراج خالد جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزم فہیم کو گرفتار کر لیا ،جب کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں