ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ججوں کی کمی سے زیر التوا مقدمات میں حیرت انگیز اضافہ

ججوں کی کمی سے زیر التوا مقدمات میں حیرت انگیز اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں دو سال سے بیس ججز کی آسامیاں خالی،زیر التوا مقدمات کی تعداد 2 لاکھ سےتجاوزکرگئی۔ہائیکورٹ کےنئےججزکی تعیناتیوں کیلئے جوڈیشل کمیشن کااجلاس کل بارہ جنوری کو ہوگا،جس میں نئےججز کیلئے16 ناموں پر غور ہوگا ۔


لاہورہائیکورٹ میں ججزکی منظور شدہ تعداد 60 ہے جبکہ گزشتہ دوسالوں سے40 ججزکام کررہےہیں۔ججزکی کمی کےباعث زیرالتواء مقدمات کی تعدادمیں روزبروز اضافہ ہورہا ہے اوریہ تعداددولاکھ سےتجاوزکرچکی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمدکی زیر صدارت 12جنوری کوجوڈیشل کمیشن کااجلاس طلب کرلیا گیا ہے،جس میں نئےججزکی تعیناتیوں بارےغورکیاجائےگا۔اجلاس میں چیف جسٹس ہائیکورٹ محمدقاسم خان سمیت جوڈیشل کمیشن کے دیگر ممبران شرکت کریں گے ۔

اجلاس میں گیارہ وکلاء، 3سیشن ججز اور دو لاء افسروں کو ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج بنانے پرغورہوگا۔ ذرائع کےمطابق اجلاس میں ججزکیلئے جن ناموں پرغورکیا جائےگا ان میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد شان گل ،ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل محمد امجد رفیق کانام شامل ہے۔ایڈووکیٹ محمد طارق ندیم،افتخاراحمدمیاں ،بیرسٹر سلطان تنویر،احمد ندیم ارشد ،حسن نواز مخدوم ، ایڈووکیٹ علی ضیاء باجوہ ،محمد راحیل کامران شیخ ،عابد حسین چٹھہ ،سید انتخاب حسین شاہ ،ایڈووکیٹ محمد آصف سعید رانا،سرفراز احمد چیمہ کا نام بھی زیر غور آئے گا ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ چودھری ہمایوں امتیاز ،سیشن جج گجرات صفدر سلیم اور رجسٹرار وفاقی شرعی عدالت عرفان احمد سعید کے نام بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ جوڈیشل کمیشن ان ناموں میں سے ہائیکورٹ کا جج بنانےسےمتعلق اپنی سفارشات ججز پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے گا۔ججز پارلیمانی کمیٹی کے بعد صدر مملکت کی حتمی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نئےججز کی تعیناتیوں کے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

 یاد رہے لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کے اختتام کے بعد باقاعدہ مقدمات کی سماعت کا آغاز ہوگیا، ہائیکورٹ میں وکلاء اور سائلین کا رش، عدالت عالیہ کی رونقیں بحال ہوگئیں۔ چیف جسٹس محمد قاسم خان13جنوری تک راولپنڈی بنچ جبکہ 14 جنوری سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے، جبکہ جسٹس محمد امیر بھٹی بھی تیرہ جنوری تک روالپنڈی بنچ اور چودہ جنوری سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے، چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بنچ چودہ جنوری سے سماعت کرے گا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer