ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چھٹیاں ختم,سکول کھل گئے

چھٹیاں ختم,سکول کھل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض)موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں،پنجاب بھر میں سکول کھل گئے،صوبہ بھر کے سکولوں میں اساتذہ کی آج سے مکمل حاضری ہوگی،ہائی سکولز نہم اور دہم کلاس کے طلباء 18 جنوری کو حاضر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق موسم سرماکی تعطیلات ختم ہونے پرسکول کھل چکے ہیں ،صوبہ بھر کے سکولوں میں اساتذہ کی آج سے مکمل حاضری ہوگی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نےسکول ہیڈ ٹیچرز کو مکمل حاضری کی ہدایات جاری کیں، اساتذہ سکولوں میں کورونا، اینٹی ڈینگی اور تدریسی سرگرمیوں کے انتظامات کریں گے۔ ٹائم ٹیبل اور بچوں کی حاضری کے لئے شیڈول مرتب کیا جائے گا۔

 ڈی ای او سیکنڈری ڈاکٹر مسعود اختر کے مطابق اساتذہ کو آج سے سکول حاضر ہونے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ ملک بھر میں26 نومبر کو سکولوں میں کرونا اور موسم سرما کی تعطیلات کی گئیں تھیں جس کے بعد حکومت کی طرف سے سکولوں کو مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کیا گیا اور 18 جنوری سے میٹرک اور انٹرکلاسز شروع کرنے کے پہلے مرحلے میں آج سے اساتذہ کو سکول حاضر ہونے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

حاضری رجسٹرمرتب کرنے کے ساتھ بچوں کی فیس کی وصولی کے لئے واچرز جاری ہوسکیں گے۔ اساتذہ اوردرجہ چہارم کے ملازمین کے علاوہ طلباء کو 18 جنوری سے قبل سکولوں میں بلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔مراسلے کے مطابق آن لائن کلاسز کا آغاز بھی 11 جنوری سے ہوسکے گا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق طلباء کی آمد سے قبل سکولوں کو کورونا،ڈینگی فری بنایا جائےگا،پہلےسکولوں میں ڈس انفیکشن سپرے کروایا جائے گا،ایس اوپیز کی چیکنگ کے لئےسی ای او ایجوکیشن دورہ کریں گے،ہائی سکولز نہم اور دہم کلاس کے طلباء 18 جنوری کو حاضر ہوں گے۔

علاوہ ازیں  جنوری 25 سے نرسری سے آٹھویں جماعت تک سکولز اور یکم فروری سے جامعات کو کھولنے کا اعلان کیاگیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer