ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آب پاک اتھارٹی کا پہیہ چلانے کیلئے فنڈز درکار

آب پاک اتھارٹی کا پہیہ چلانے کیلئے فنڈز درکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(در نایاب)  پنجاب آب پاک اتھارٹی نے حکومت پنجاب سے آئندہ چار ماہ کیلئے اخراجات کی مد میں پندرہ کروڑ 93 لاکھ روپے مانگ لئے ہیں۔
محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کی جانب سے فنڈز کی سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ارسال کردی گئی ہے۔

سمری میں یکم مارچ دوہزار بیس سے تیس جون دوہزار بیس تک کے اخراجات مانگے گئے ہیں۔ تنخواہوں کی مد میں آٹھ کروڑ انچاس لاکھ جبکہ آپریٹنگ اخراجات کی مد میں ایک کروڑ انتالیس لاکھ اور پانچ گاڑیوں کی خریداری کیلئے پانچ کروڑ پچاس لاکھ روپے مانگے گئے ہیں، یہ فنڈز غیر ترقیاتی اخراجات کے ہیڈ سے ادا کئے جائیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer