پی آئی اے طیاروں کو دبئی سے اڑان بھرنے کی اجازت نہ ملی

11 Jan, 2020 | 10:41 PM

Malik Sultan Awan

(سعید احمد سعید) دبئی ائیرپورٹ رن وے پر پانی بھر جانے کی وجہ سے فلائیٹ شیڈول متاثر ہوگیا، لاہور آنے والے مسافر دبئی ائیرپورٹ پھنس گئے.
دبئی سے لاہور آنے والی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوگیا، دبئی سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 204پانچ گھنٹے دس منٹ تاخیر کا شکار ہوگئی،ائیربلیو کی پرواز پی اے 417چار گھنٹے بیس منٹ، پی کے 224تین گھنٹے پندرہ منٹ تاخیر کا شکار رہی۔

ذرائع کے مطابق  دبئی ائیرپورٹ پر جہازوں کی پارکنگ کی جگہ ختم ہوگئی اور ایندھن بھرنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

  ترجمان پی آئی اے اطہراعوان کے مطابق تمام متاثرہ مسافروں کو ان کے دئیے گئےنمبرز پر رابطہ کر کے متبادل فراہم کیا جارہا ہے۔ پی کے203/204  لاہور پر جہاز تبدیل کرکے 777 لگا دیا گیا ہے ۔ تمام مسافروں سے گزارش ہے کی اپنے نمبرز کا اندراج خود پی آئی اے کال سنٹر کال کر کےکروالیں تاکہ کسی قسم کی دشواری نہ ہو ۔

مزیدخبریں