آرمی ایکٹ کی منظوری پر سابق وزیراعظم کا دوٹوک بیان

11 Jan, 2020 | 08:32 PM

M .SAJID .KHAN

(علی اکبر)مسلم لیگ ق کےصدروسابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نےکہا ہےکہ آرمی ایکٹ پارلیمنٹ نےفوج کیلئے پاس نہیں کیا،بلکہ یہ حکومت اوراپوزیشن کی جانب سےملکی مفادات کواہمیت دینےکی خواہشات کا مظہرہے.

اپنےایک بیان میں چودھری شجاعت حسین نےکہا کہ آرمی ایکٹ کےپاس ہونےپرعام طور پرخیال کیا جا رہا ہےکہ یہ ایکٹ پارلیمنٹ نےفوج کیلئے پاس کیا ہے،لیکن حقیقت اس کےبرعکس ہے،یہ پوری گورنمنٹ اوراپوزیشن کی خواہشات کی نشاندہی کرتا ہےکہ وہ زیر غور آنے والی ہرپروپوزل میں ملکی مفادات کومد نظ رکھیں،اس پر اپنے ذاتی مفادات یا مخالفت برائےمخالفت کواہمیت نہ دیں۔

چودھری شجاعت حسین نےکہا کہ آخر کار یہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ ملک کو تباہ ہونےدیا جائے یا بچایا جائے؟انہوں نےایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ امر افسوسناک ہےکہ پارلیمنٹ میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جوغیرملکی عناصرکےآلہ کار بنے ہوئےہیں۔

انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ پر حکومت اور اپوزیشن دونوں میں ہم آہنگی پیدا ہوئی ہے،امید ہےکہ قومی مفاد میں ہرایکٹ پر اسی طرح ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا جائےگا۔

مزیدخبریں