او ٹی سی لاہور چیلنج کپ، کریسنٹ کلب کے ہاتھوں مسلم جمخانہ کو شکست

11 Jan, 2020 | 08:24 PM

Malik Sultan Awan

(وسیم احمد)او ٹی سی لاہور چیلنج کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کریسنٹ کرکٹ کلب کا شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلم جمخانہ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
وحدت ایگلٹس کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے میچ میں کریسنٹ کلب نے ٹاس جیت کر مسلم جمخانہ کو بیٹنگ کی دعوت دی،  مسلم جمخانہ نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پینتیس اوورز میں چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر دوسو تینتیس رنز بنائے، مسلم جمخانہ کی جانب سے فرحان نذر نے پچہتر، احسان سعید نے باون اور کامل علی نے سینتالیس رنز اسکور کئے جبکہ کریسنٹ کلب کی جانب سے اسد اللہ نے تین اور بلال اقبال نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں کریسنٹ کلب نے دیا گیا ہدف چار کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر لیا، کریسنٹ کلب کی جانب سے سلمان خان نے ساٹھ، محمد ارسلان نے باون اور صداقت علی نے بتیس رنز بنائے جبکہ مسلم جمخانہ کی جانب سے وقاص عالم نے دو، محمد طحہٰ اور نعمان خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزیدخبریں