کینسر کے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ

11 Jan, 2020 | 08:14 PM

M .SAJID .KHAN

(قیصرکھوکھر) کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کی غیریقینی صورتحال برقرار ہے،تاحال کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات نہ مل سکیں، تبدیلی سرکار بدستور زبانی جمع خرچ میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کینسر کےمریضوں کو مفت ادویات فراہم کرنےمیں ناکام ہو گئی ہے،منگل اوربدھ کے روزکو کینسر کے مریضوں کو ادویات کی فراہمی معطل ہو گئی تھی،لیکن بروز ہفتہ سپلائی دوبارہ شروع ہوئی، حکومت پنجاب نےابھی تک کینسر کے مریضوں کوادویات کی ادائیگی نہیں کی ہے،مفت ادویات فراہم کرنےوالی کمپنی کوبھی تاحال ادائیگی نہ کی جاسکی۔

دوسری جانب سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نبیل احمد اعوان کا کہنا ہےکہ حکومت مسلسل ادویات فراہم کر رہی ہے،اگلے ہفتے کابینہ کی منظوری کے بعد ادائیگی کر دی جائےگی۔

مزیدخبریں