(ملک اشرف)لاہور سمیت ملک بھر کی 465 ماڈل کورٹس نے آج 315 مقدمات کا فیصلہ کیا، ناقص تفتیشی نظام کے باعث کسی ماڈل کورٹ سے ملزم کو سزائے موت نہیں ہوسکی۔
ایک سو بیاسی ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے19اور منشیات کے69مقدمات کا فیصلہ سنایا، تمام عدالتوں نے کل306گواہان کے بیانات قلمبند کیے، پنجاب میں قتل کے8اور منشیات کے28 مقدمات کے فیصلے کئے گئے، 6 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر23 مجرمان کو کل16سال6 ماہ 18 دن قید اور 45 لاکھ 45 ہزار1 روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی125سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر 130دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں اور درخواست نگرانی کے فیصلےسنائے، 158 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے97مقدمات کے فیصلے کیے، تمام عدالتوں نے 144 گواہان کے بیانات قلمبند کیے جبکہ مجموعی طور پر 45مجرمان کو 16سال، 12ماہ اور43دن قید اور 951999روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔