(علی اکبر) قانون ساز نمائندے پنجاب اسمبلی کے قواعد سے ناواقف نکلے، قواعد کے برعکس جمع ہونے والے 45 توجہ دلاؤ نوٹسز اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مسترد کر دیئے گئے۔
پنجاب اسمبلی کے متعدد اراکین کو توجہ دلاؤ نوٹسز بھی بنانے نہ آئے، اراکین کی جانب سے دوسرے پارلیمانی سال میں اب تک 163 توجہ دلاؤ نوٹسز جمع کرائے گئے ہیں، جن میں سے اسمبلی سیکرٹریٹ نے 45 نوٹسز قواعد کے برعکس ہونے پر مسترد کر دیئے ہیں، جبکہ منظور ہونے والے118 توجہ دلاؤ نوٹسز میں سے 43 کے جوابات دوران اجلاس ایوان میں دیئے جاچکے ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹسز عوامی مسائل کے حل کے لیے جمع کرائے جاتے ہیں۔