(ریحان گل)یونیورسٹی آف ایجوکیشن کےرجسٹرار ڈاکٹر منظوم اخترکی تعیناتی غیرقانونی ہونےکا انکشاف،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے گورنر پنجاب کوکارروائی کی سفارش کردی۔
گورنرپنجاب و چانسلرکو یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں رجسٹرارکی غیرقانونی تعیناتی کی شکایت موصول ہوئی تھی،جس پرمحکمہ ہائرایجوکیشن سےجواب طلب کیا گیا تھا، ہائرایجوکیشن کے جواب کے مطابق یونیورسٹی آف ایجوکیشن کےرجسٹرار ڈاکٹر منظوم اخترکوایریڈ ایگری کلچریونیورسٹی سےڈیپوٹیشن پریونیورسٹی آف ایجوکیشن میں ایڈیشنل ایڈ منسٹریٹرتعینات کیا گیا تھا،مگرکچھ عرصے بعد ہی انہیں غیر قانونی طریقےسے رجسٹرار کا چارج دے دیا گیا جس کی متعلقہ اتھارٹی سےمنظوری بھی نہیں لی گئی.
ڈاکٹر منظوم اخترگزشتہ 5 سال سےغیر قانونی طورپر یونیورسٹی آف ایجوکیشن کےرجسٹرار تعینات ہیں,محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نےغیر قانونی تعیناتی پر گورنر پنجاب کو کارروائی کی سفارش کی ہے۔