ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمشنر لاہور کا افسران وگاڑیوں کی نقل وحرکت کی مانیٹرنگ کابڑا فیصلہ

کمشنر لاہور کا افسران وگاڑیوں کی نقل وحرکت کی مانیٹرنگ کابڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دلشاد حسین: افسران وآپریشنل گاڑیاں کہاں اور کس کے استعمال میں ہوتی ہیں اورکتنا فیول استعمال ہوتا ہے، سب کچھ ڈیش بورڈ پر ہوگا، کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹرایم سی ایل کا افسران و گاڑیوں کی نقل وحرکت کی مانیٹرنگ کے لیے بڑا فیصلہ۔ ایم سی ایل کی دو سوچوبیس آپریشنل گاڑیوں میں 42 لاکھ 11ہزاردوسولاگت سے ٹریکرزلگیں گے۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن کی آپریشنل سرکاری گاڑیوں میں ٹریکرزانسٹال ہونگے، کمشنر لاہورو ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل نے ٹریکرز انسٹالیشن کا ٹاسک چیف کارپوریشن آفیسرسید علی عباس بخاری کو سونپ دیا، آپریشنل گاڑیوں میں پیٹرول کی کھپت اورغیر قانونی استعمال کےانکشاف کے باعث ٹریکرز لگوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی دوسوچوبیس آپریشنل گاڑیوں میں 42 لاکھ 11 ہزاردوسو لاگت سےابتدائی طور پر ٹریکرز لگائے جائینگے، فی گاڑی 18 ہزار800 مالیت کا ٹریکر لگایا جائے گا۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن ہیڈکوارٹر کی 44 آپریشنل گاڑیوں، غیر فعال راوی زون کی 20، داتا گنج بخش زون کی 18، سمن آباد زون کی21، گلبرگ زون کی 19، علامہ اقبال زون کی 21، نشتر زون کی 21، عزیز بھٹی زون 21 اورشالامار زون کی 20 جبکہ واہگہ زون کی 19 گاڑیوں میں ٹریکرز لگوائے جائینگے۔

ایم سی ایل ذرائع کے مطابق فیصلے سے فیول اورمینٹینینس کے بے جااخراجات میں نمایاں کمی ہوگی۔

Shazia Bashir

Content Writer