ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں اخوت ماڈل کو اپنانے کا فیصلہ

نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں اخوت ماڈل کو اپنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید اور چیئرمین اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹرامجد ثاقب کی ملاقات، نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں اخوت ماڈل کو عملی طور پر اپنانے  کا فیصلہ کیا گیا۔

 صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید سے چیئرمین اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹرامجد ثاقب نے ملاقات کی، ملاقات میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت درخواستگزاروں کو قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے بات چیت کی گئی، وزیر ہاؤسنگ نے چیئرمین اخوت کو درخواستگزاروں کو عملی طور پر پانچ لاکھ روپے کے قرضے جاری کرنے کی تلقین کی۔

میاں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ متوسط اور کم آمدن والے افراد کو فوری ممکن تعاون فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

ڈاکٹر امجد ثاقب کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے قرضے جلد جاری کر رہے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer