(شہزاد خان ابدالی) ایکسل ویٹ قانون کا یکساں اطلاق کیوں نہیں؟آل پاکستان گڈز ٹرانسپوٹرزکی انوکھی پہیہ جام ہڑتال کا چھٹا روز،گڈز ٹرانسپوٹرز نےدرجنوں بائیس ویلرزٹرالےبند روڈاوررنگ روڈ کےاطراف میں کھڑے کردیئے،سینکڑوں ڈرائیوراورمزدور بے روزگار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان گڈز ٹرانسپوٹرز کی انوکھی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری ہے،گڈزٹرانسپوٹرزایکسل ویٹ قانون کےیکساں نفاذ کیلئے ڈٹ گئے،گڈز ٹرانسپوٹرز کا کہناتھا کہ حکومت اپنے ہی بنائےگئےایکسل ویٹ کےقانون کے یکساں نفاذ کیلئےسنجیدہ نہیں، ایکسل ویٹ قانون کا نفاذ صرف موٹروے پر کیا جارہا ہےجبکہ جی ٹی روڈ پر اس قانون کا اطلاق نہیں کیا جارہا؟
گڈز ٹرانسپوٹرز نےدرجنوں بائیس ویلرز ٹرالے بند روڈاور رنگ روڈ کے اطراف میں کھڑے کردیئے،ہڑتال کےباعث لاہور سے دیگرشہروں کولوہے کی مصنوعات سریا،ٹی آر،گارڈرز،سیمنٹ اوردیگر سامان تجارت کی ترسیل بندہو نے کی وجہ سے کاروباری طبقہ متاثر ہورہا ہے،لوڈنگ ان لوڈنگ سے وابستہ سینکڑوں مزدور چھ روز سےفاقوں پرآگئےہیں۔
گڈز ٹرانسپوٹرزکا کہنا ہےکہ اگر حکومت نےاپنے ہی بنائے ہوئےقانون پرعملدرآمد نہیں کرانا تو ہڑتال کے بعد بڑے شہروں کو احتجاج کا مسکن بنالیں گے۔