جناح ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی، مریض خوار ہونے لگے

11 Jan, 2020 | 03:30 PM

M .SAJID .KHAN

(بسام سلطان) جناح ہسپتال انتظامیہ کی غفلت سے 2 اہم ترین ٹیسٹنگ مشین عرصہ دراز سےخراب ہیں جبکہ ہسپتال کاانجیوسوٹ 3 ماہ  اورایم آر آئی مشین 1 ماہ سے خراب پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے مشہور جناح ہسپتال کی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھل گیا، انتظامیہ کی جانب سے لاپرواہی کا مظاہر کرنے پر ہسپتال کی 2اہم ترین ٹیسٹنگ مشین عرصہ دراز سےخراب ہیں جبکہ ہسپتال کاانجیوسوٹ 3 ماہ  اورایم آر آئی مشین 1 ماہ سے خراب پڑا ہے،ایم آر آئی مشین سے روزانہ 30 سے 40 افراد مستفید ہوتے تھے،روزانہ انجیو گرافی سوٹ میں15 ٹیسٹ،2سے3انجیو پلاسٹی کی جاتی تھی۔

ذرائع کا کہناتھا کہ انتظامی عفلت کےباعث علاج معالجہ کی فراہمی بری طرح متاثر ہونے لگی،تشخیصی سہولیات حاصل کرنے کیلئے آنیوالےمریض مایوس لوٹنےلگے۔

مزیدخبریں