علی اکبر: وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ علمائے کرام اور مشائخ فرقہ وارانہ عصبیت سے پاک اسلامی بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کیلئے بھرپورکاوشیں کریں۔
وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیراوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے ملاقات کی، اس موقع پراتحاد و یگانگت اورمذہبی ہم آہنگی کےفروغ کیلئےاقدامات پربات چیت کی گئی۔ملاقات میں کوئٹہ خودکش حملے کی شدید مذمت اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی گئی، وزیراعلی کا کہنا تھا کہ مساجد میں حملے کرنے والے مسلمانوں کےدشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہےہیں۔
قتل گھناؤنا اورناقابل معافی اقدام ہے، انہوں نے کہا کہ علمائے کرام ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کریں، پاکستان کی یکجہتی، سلامتی اور استحکام میں علمائے کرام کا کردار ملکی تاریخ کا روشن باب ہے۔