چیف سیکرٹری پنجاب نے بیوروکریسی کو اہم ٹاسک دیدیا

11 Jan, 2020 | 02:51 PM

Sughra Afzal

(قیصر کھوکھر) چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام بیوروکریسی کو فری ماحول میں رہتے ہوئے سروس ڈیلیوری بہتر کرنے اور استعداد کار بڑھانے  کا ٹاسک دے دیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے بیوروکریسی کے نام  اہم پیغام میں کہا ہے کہ افسران تمام سیاسی دباؤ سے آزاد ہیں، فیلڈ میں نکل کر عوام کی خدمت کریں، ناقص کاکردگی کی اب کوئی گنجائش نہیں، اپنے فرائض محنت، دیانتداری اور قواعد و ضوابط کے مطابق ادا کریں، ترقیاتی منصوبوں خاص طور پر صحت اور تعلیم کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور ان منصوبوں پر کام تیز کیا جائے۔

چیف سیکرٹری نے تمام محکموں کو استعداد کار بڑھانے، سروس ڈیلیوری اور گڈ گورننس پر کام کرنے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے اضلاع میں ناکارہ گاڑیوں کے ٹینڈر کو مکمل کرنے، کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت شجر کاری اورصفائی کے انتظامات پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔

انہوں نے تجاوزات کا خاتمہ اور گراں فروشی کی روک تھام کو بھی یقینی بنانے کا کہا ہے، جبکہ میڈیا کے ساتھ اچھے روابط رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب گریڈ 21 کے ریٹائرڈ افسر افتخار حسین شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت سروس ڈیلیوری اور گڈ گورننس میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں