ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچوں کیلئے ناقص اشیا خورونوش تیارکرنیوالوں کیخلاف آپریشن،4 فیکٹریاں سیل

بچوں کیلئے ناقص اشیا خورونوش تیارکرنیوالوں کیخلاف آپریشن،4 فیکٹریاں سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراان یونس: ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں بچوں کیلئے انتہائی باقص اشیاء خورونوش تیار کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 4 فیکٹریاں سیل، مقدمہ درج، ایک شخص گرفتار، 7 ہزار کلو سے زائد ناقص مال تلف کر دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں فیروزپور روڈ پر ہونے والی کارروائی میں 3ہزار 350 کلو جعلی چاکلیٹ پاؤڈر،2200 کلو مصنوئی بیس 1375 کلو ملک پاؤڈر، 400 کلو کھلے مصالحے اور 60 کلو نوٹلز تلف کیئے گئے، گلیکسوٹاؤن نشتر کے علاقے میں واقع فیضان فیکٹری کے گودام اور دوکان کو سیل کر دیا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق فیروز پور قینچی سٹاپ پر اے بی این فوڈز، ایس بی این فوڈزاور عابد نمکو کے پروڈکشن یونٹس سیل کیا گیا، زائدالمیعاد، ملاوٹی ناقص خام مال اور فوڈ سکریپ سے بچوں کی اشیاء خورونوش تیار کی جا رہی تھیں۔ نمکو کی تیاری میں ملاوٹی کھلے مصالحہ جات اور ناقص آئل کا استعمال کیا جارہا تھا،عرفان میمن کے مطابق تیار پروڈکٹ پر تاریخ میعاد اور لیبلنگ نہ کرنے پر بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

خام مال کی خرید اور استعمال کا ریکارڈ بھی عدم موجود پایا گیا۔

عرفان میمن کے مطابق بچوں کے لیے تیار کی جانے والی اشیاء خورونوش کی کوالٹی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

Shazia Bashir

Content Writer