(جمال الدین) مسلم لیگ ن لاہورکے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نےمعروف کالم نگارپروفیسر ڈاکٹراجمل نیازی کی عیادت کی،گلدستہ پیش کیا اورصحت یابی کےلیےدعا کی، خواجہ عمران نذیر نےڈاکٹراجمل نیازی کو ملک کا عظیم سرمایہ قراردیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن لاہور کےجنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور لیگی رہنما جاسم اسلام بٹ نےوحدت کالونی میں دانشور ومعروف کالم نگارپروفیسرڈاکٹراجمل نیازی کی رہائش گاہ پران سے ملاقات کی،لیگی رہنماوں نےڈاکٹراجمل نیازی کی خیریت دریافت کی,خواجہ عمران نذیرکا کہنا تھا کہ حکومت نےڈاکٹراجمل نیازی جیسےدانشور اورسینئر صحافی کےعلاج معالجہ پر کوئی توجہ نہیں دی.
حکومت کوان کےعلاج کیلئےسپیشل میڈیکل بورڈ بنانا چاہیےتھا،عمران خان کےحق میں لکھنے والےڈاکٹر اجمل نیازی کو بھی پی ٹی آئی نے بےآسرا چھوڑ دیا ہے۔