ججز کیلئے لیڈر شپ اینڈ مینجمنٹ ٹریننگ پروگرام کا آغاز 13جنوری کو ہوگا

11 Jan, 2020 | 11:57 AM

Shazia Bashir

ملک اشرف: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے لیے لیڈر شپ اینڈ مینجمنٹ ٹریننگ پروگرام کا آغاز تیرہ جنوری سے ہوگا، پنجاب کی مختلف خصوصی عدالتوں میں تعینات دس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز وفاقی جوڈیشل اکیڈمی میں تربیتی کورس کریں گے۔

فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کا تربیتی کورس13 سے18 جنوری تک ہوگا، کورس کرنے والوں میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، پرایذئیڈنگ آفیسرصارف عدالت ملتان ارم ایازشامل ہوں گے۔

جج اینٹی کرپشن کورٹ ملتان غلام مرتضی، جج بینکنگ کورٹ ملتان عابد حسین، پریذائیڈنگ آفیسرلیبرکورٹ بہاولپور صفدر اقبال، جج بینکنگ کورٹ بہاولپورنذیرحسین، جج صارف عدالت بہاولپور ضیاءاللہ خان، جج بینکنگ کورٹ فیصل آباد خالد ارشد، جج بینکنگ کورٹ روڈ راولپنڈی راجہ غضنفر علی، جج بینکنگ کورٹ گوجرانوالہ نویداحمد اورجج سپیشل کوٹ سنٹرل گوجرانوالہ غلام عباس سیال بھی کورس کرنے والوں میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں