یاسر حسین اقرا عزیز کیلئے شیف بن گئے

11 Jan, 2020 | 10:25 AM

Sughra Afzal

(زین مدنی) نئی نویلی جوڑی اقراعزیز اور یاسر حسین جو ان دنوں سری لنکا میں اپنا ہنی مون پیریڈ انجوائے کر رہے ہیں جہاں یاسر ایک اچھا سمجھدار و تابعدار شوہر ہونے کا پورا ثبوت دے رہے ہیں۔

  پاکستان سے دور اس جوڑی نے وہاں بھی پاکستانی کھانے کا بھرپور اہتمام کیا لیکن پکانے والی اقرا نہیں بلکہ یاسر تھے جنہوں نے اپنی اہلیہ کیلئے نہ صرف چکن پلاؤ پکایا بلکہ ساتھ ہی کسی سگھڑ خاتون کی طرح میز کو چٹنی ، رائتے اور سلاد کے ساتھ سجایا۔

  اقرا نے اپنے لیے کھانا بنانے پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یاسر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انسٹا پوسٹ میں لکھا، سری لنکا میں پاکستانی کھانا صرف یہ بنا سکتے ہیں، "Love you" یاسرحسین، آپ کی بیوی ہونے پر مجھے فکر ہے۔

دوسری جانب یاسر نے بھی چکن پلاﺅ کی تیاری کے دوران انسٹا گرام پر لہسن ادرک کاٹتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا امی جان کہا کرتی تھیں ادرک اور لہسن ہمیشہ تازہ ہی استعمال کریں ۔

مزیدخبریں