(ریحان گل) پنجاب کے 8 ڈویژنز کے ڈائریکٹر کالجز تبدیل کر دیئے گئے، ڈائریکٹرلاہور ڈویژن کا اضافی چارج ڈپٹی ڈائریکٹر سخاوت علی کو دے دیا گیا۔
سیکرٹری ہائیرایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر لاہور ڈویژن ظفرعنایت کو تبدیل کر کے ہائیر ایجوکیشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،ڈائریکٹرگوجرانوالہ خلیل زبیر کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد جمیل یوسف، ڈائریکٹر فیصل آباد ڈاکٹر محمد عالم کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر امداد اللہ کو اضافی چارج دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر سرگودھا دلدار حیدر خان کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز احمد، ڈائریکٹر ملتان حیدر عباس گردیزی کو تبدیل کر کے ڈپٹی ڈائریکٹرمحمد خالد ، ڈائریکٹر بہاولپور محمد ابراہیم کو تبدیل کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اشفاق، ڈائریکٹر ڈی جی خان مظہر حسین گشکوری کو تبدیل کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد قاسم خان اور ڈائریکٹر ساہیوال رانا عبدالشکور کو تبدیل کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر شباب فاطمہ کو اضافی چارج دیا گیا ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزلاہور میاں محمد زاہد اور ڈپٹی ڈائریکٹر احتشام جان یوسف کو بھی تبدیل کر کے محکمہ ہائیر ایجوکیشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔