ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’میرے پاس تم ہو کا ہیرو خودکشی کرلے گا‘‘

’’میرے پاس تم ہو کا ہیرو خودکشی کرلے گا‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی: نجی ٹی وی پر چلنے والا ڈرامہ ’’ میرے پاس تم ہو‘‘ شہرت کی بلندی کو چھورہا ہے۔ اس کی آخری اقساط میں کیا ہونے والا ہے؟ ناظرین کا تجسس بڑھتا جا رہا ہے۔

میرے پاس تم ہو ڈٓرامہ محبت کے کئی رنگ دکھا چکا ہے، عوام نے اس کو اتنا پسند کیا کہ ڈرامہ کی تاریخ کے سب ریکارڈ ٹوٹ گئے اب سب کو اس کے اختتام کا انتظار ہے۔ آخری قسط میں کیا ہونے والا ہے۔ ہمارے ذرائع کا کہنا ہے دو ٹکے کی عورت کا شوہر آخری قسط میں خودکشی کر لیتا ہے۔

 ویسے وہ اب دو ٹکے کی عورت نہیں رہی کروڑ پتی بن چکی ہے، سوال یہ ہے ان دو مرکزی کرداروں کا انجام کیا ہوگا؟ کچھ ںاظرین کا کہنا ہے کہانی کے ہیرو دانش کو پرانی محبت کو بھول کر دوسری شادی کرلینی چاہیئے، خود کشی نہیں کرنی چاہیئے۔یہ ڈرامہ ایک انتہا سے دوسری انتہا کی جانب چلتا ہے اور اب آخری قسط میں کس انتہا کو پہنچے گا اس حوالے سے عوام میں تجسس بڑھتا جا رہے۔

دو اقساط باقی ہیں، کہانی کے مصنف کا کہنا ہے کمزور دل والے آخری قسط نہ دیکھیں یا گولیاں پاس رکھیں آپ کی حیرت کی سب حدیں ٹوٹ جائیں گی، آپ کو دھچکا لگ سکتا ہے۔ڈرامہ زندگی کا عکس ہوتا ہے، میرے پاس تم ہو ڈرامے نے ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑلیا ہے۔ اب دیکھتے ہیں ڈرامے کی آخری قسط میں کیا ہونے والا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer