سیاحتی پولیس بنانے کی منظوری مل گئی

11 Jan, 2020 | 09:32 AM

Sughra Afzal

(قیصر کھوکھر) کابینہ کمیٹی نے سیاحتی پولیس بنانے کی اصولی منظوری دیدی۔

سمری آئی جی پولیس نے ارسال کی تھی کہ مری میں سیاحوں کی سہولت کے لئے ایک ٹورسٹ پولیس بنائی جائے جس پر کیبنٹ کمیٹی نے سمری منظور کر لی ہے اور پنجاب پولیس کو ٹورسٹ پولیس کے لئے 75 اہلکار بھرتی کرنے کی اجازت دے دی۔

کمیٹی نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ اس ٹورسٹ پولیس کے لئے کوئی اضافی فنڈز نہیں دیئے جائیں گے اور پنجاب پولیس اپنے موجودہ فنڈز میں ہی رہتے ہوئے بھرتی کرے اور مری میں ٹورسٹ پولیس تعینات کرے۔

کیبنٹ کمیٹی نے پنجاب پولیس کو رواں مالی سال میں ہی یہ ٹورسٹ پولیس فعال کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

مزیدخبریں