ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہروپیا کیبل آپریٹر گھر کا صفایا کر گیا

بہروپیا کیبل آپریٹر گھر کا صفایا کر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) گلشن راوی کے علاقے میں چوری کی انوکھی واردات، کیبل ٹھیک کرنے کے بہانے چور گھر کا صفایا کرگیا، سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی فوٹیج میں چور گھر میں داخل ہوتے اور واردات کر کے فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

گلشن راوی کے علاقے رستم پارک میں چوری کی واردات امجد نامی شہری کے گھر ہوئی، چور نے گھر مالک کو چھت پر لے جا کر کیبل جوڑ کر پکڑا دی اور خود ٹی وی پر سیٹنگ کرنے کے بہانے کمرے میں آگیا۔ چور گھر کے کمرے سے ہزاروں روپے نقدی، قیمتی موبائل اور دیگر سامان لے کر فرار ہو گیا۔

واردات کی سی سی ٹی وی میں ملزم کو گھر میں داخل ہوتے اور واردات کر کے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔