شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر، آسٹریلوی بلےباز پاکستان آنے کیلئے رضامند

11 Jan, 2019 | 07:21 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42) آسٹریلوی کپتان فنچ اور بلے باز عثمان خواجہ پاکستان آنے کیلئے تیار ہیں، پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز مارچ کے آخر میں یواے ای میں شیڈول ہے۔

آسٹریلوی ون ڈے کپتان فنچ اور بلےبازعثمان خواجہ نے پاکستان میں کھیلنے پر رضامندی ظاہرکردی۔ عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پیدا ہوا یہاں آکر کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔ کپتان فنچ کہتے ہیں پاکستان میں عالمی کرکٹ بحال ہوتی ہے تو خوشی ہوگی۔ جارج بیلی، ٹم پین، بین کٹنگ اور کرس گرین پہلے ہی پاکستان آکر کھیل چکے ہیں۔

پاکستان اور آ سٹریلیا میں 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز مارچ کے آخر میں امارات میں شیڈول ہے۔ پی سی بی کی خواہش ہے کہ آسٹریلوی ٹیم سیریز کے ایک یا دو میچ پاکستان میں کھیلے۔

مزیدخبریں