شہباز شریف اور حمزہ شہباز نئی مشکل میں پھنس گئے

11 Jan, 2019 | 03:22 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سعود بٹ) مسلم لیگ (ن) کیلئے ایک اور بری خبر، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز کیس میں ملزم نامزد کر لیا گیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان شوگرملز کیس کا ریفرنس منظوری کیلئے چیئرمین نیب کو بھجوا دیا گیا ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ 21 کروڑ کی لاگت سے نالہ سرکاری فنڈز سے بنایا گیا۔ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کیا جائے گا۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیب لاہور نے حمزہ شہباز کی گرفتاری کے حوالے سے عملی اقدامات اُٹھانے کا بھی فیصلہ کرلیا۔

مزیدخبریں