(سٹی42):وزیرقانون پنجاب کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد جمع کروادی گئی، تحریک انصاف کے محمد عارف عباسی نے جانب سے رانا ثناء اللہ کے خلاف قرارداد جمع کروائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے محمد عارف عباسی نے وزیر قانون کے خلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کروادی ، اُنہوں نے سانحہ قصور کے حوالے سے شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ قرارداد کے متن میں کہنا تھا کہ پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیزنہیں، حکمرانوں نےعوام کو جرائم پیشہ افراد کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا ۔ وزیرقانون صوبے میں امن وامان برقراررکھنےمیں ناکام ہو گئے، وزیرقانون راناثناءاللہ فی الفور اپنےعہدے سے مستعفیٰ ہوں۔
مزید دیکھئے: