(علی اکبر):مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری مونس الہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں امان و امن کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے۔ حکمران حکومت کرنے کا جواز کھو چکے ہیں۔ مونس الٰہی نے سردار وقاص حسن مؤکل سے قصور کے حالیہ سانحات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا.
مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری مونس الہی نے مسلم لیگ کے قصور سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی سردار وقاص حسن مؤکل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ مونس الٰہی نے سردار وقاص حسن مؤکل سے قصور کے حالیہ سانحات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیااور پارٹی کی طرف سے قصور کے عوام کو ن لیگ کے مظالم کے خلاف بھر پور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پرمونس الٰہی نے پنجاب حکومت پرشدید تنقید کرتے ہوئے پنجاب پولیس کے معصوم عوام پر گولیاں چلانے کے اقدام کوانتہائی ظالمانہ قرار دیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثناءاللہ پرالزام لگایا کہ 2015ء کے قصور سیکس سکینڈل کے مرکزی ملزمان کو انہوں نے کمزور پولیس تفتیش کا فائدہ پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ قصور میں زینب اور دوسری بچیوں کے ساتھ ہونے والے روح فرسامظالم کی ذمہ دار ی بھی انہی دو شخصیات پرعائد ہوتی ہے۔
مونس الٰہی نے کہا کہ اگر ن لیگ حکومت واقعی عوام کی خیر خواہ ہوتی تو وہ ماضی کے تجربات سے سبق حاصل کرتے ہوئے اپنی قانون نافذ کرنے کی ناکام حکمت عملیوں کو تبدیل کرتی۔
مزید دیکھئے: