زبیر اعوان: یونین کونسل نمبر 1نین سکھ کے علاقہ میں جوہڑ میں گر کر چار سال کا بچہ جان کی بازی ہار گیا۔ پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کی نااہلی نے ایک اور بچے کو نگل لیا۔ ننھا عبداللہ گھر سے نکلا جیتا، جاگتا، ہنستا، کھیلتا اور واپس ایسے آیا کہ اب والدین بہن بھائی اپنی جان کی کلکاریوں کے لیے ترسیں گے۔ ننھے عبداللہ کا جنازہ دیکھ کر والدہ کو غشی کے دورے پڑتے رہے۔
نین سکھ کے مکین حکمرانوں سے سراپا سوال ہیں کہ ان کا رہائشی علاقہ کیا پاکستان میں نہیں؟ ہمارے معصوم بچوں کو جوہڑوں کے میں ڈوب کر مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے؟
ذرائع کے مطابق کوئی بھی حکومتی عہدیدار اور سیاسی و سماجی شخصیت افسوس کے لیے عبداللہ کے گھر نہ پہنچی۔