سعید احمد: اوبر ملازمین کا اکاؤنٹ منجمد کرنے پر ماڈل ٹاؤن ہیڈ آفس کے باہر احتجاج، مظاہرین نے 24 گھنٹوں میں اکاؤنٹ بحال نہ کرنے پر شہر بھر میں اوبر سروس بند کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔
تفصیلات کے مطابق اوبر ملازمین کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر کرایہ بڑھانے کا مطالبہ کیا جو تسلیم نہیں کیا گیا۔ پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا تو اوبر انتظامیہ نے تمام ڈرائیور ملازمین کے اکاؤنٹ منجمد کر دئیے۔
اس مسئلہ کے حل کے لیے آج مذاکرات بھی کیے مگر انتظامیہ نے مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ اوبر انتظامیہ نے اگر24 گھنٹے کے اندر اکاؤنٹ بحال نہیں کیے تو شہر بھر میں اوبر سروس بند کر دیں گے۔