سگریٹ نوشی کی مکمل بندش کیلئے ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر

11 Jan, 2018 | 07:39 PM

منیر باجوہ: سگریٹ نوشی کی مکمل بندش کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر، تمام عمر کے افراد کے لئے سگریٹ کی فروخت بند ہونی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق سگریٹ نوشی کی مکمل بندش کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی گئی۔ ہائیکورٹ میں محمد اعجاز خان ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی انٹرا کورٹ اپیل میں وفاقی حکومت اور تمباکو کنٹرول سیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سگریٹ نوشی کا قانون بنیادی حقوق کے متصادم ہے اور سگریٹ کی فروخت نہ صرف 18 سال سے کم عمر کے شہریوں بلکہ تمام عمر کے افراد کے لئے سگریٹ کی فروخت بند ہونی چاہئے۔

انٹرا کورٹ اپیل میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسانی صحت کے لئے مضر ایسی تمام اشیاءپر مکمل پابندی ہونی چاہئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے مکمل موقف سنے بغیر سگریٹ نوشی پر پابندی کیلئے درخواست خارج کی ہے لہٰذا عدالت سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور سگریٹ نوشی کو منشیات کے برابر قرار دے کر سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

مزیدخبریں