ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضہ، سائلوں نے عدالتوں کا رخ کر لیا

اورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضہ، سائلوں نے عدالتوں کا رخ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق):اورسیز پاکستانیوں کی رقم ہتھیانے اورانکی جائیدادوں پر قبضے کرنے کے رجحان میں اضافہ، اوورسیز پاکستانی انصاف کے لیے سیشن اور سول عدالتوں میں پیش ہونے لگے۔ انتظامیہ نے مقدمات کی تعداد زیادہ ہونے پر تین خصوصی عدالتیں مخصوص کردیں۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد محسن کی عدالت میں لندن میں پچاس سال تک محنت مزدوری کرنے والے اُوورسیز پاکستانی عبدالرزاق نے ہال روڈ کے دو افراد فیاض اور ریاض کی درخواست ضمانت خارج کرانے کے لیے درخواست دی۔ عدالت میں سیٹھ ندیم حُسین ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ لاہور میں ایک مافیا سرگرم ہے جو اورسیز پاکستانیوں کو سبز باغ دکھا کر عمر بھر کی رقم لوٹ لیتا ہے۔عبدالرزاق کو بھی ہال روڈ پر دکان دینے کا جھانسہ دے کر لوٹ لیا گیا۔

عدالت میں عبدالرزاق نے کہا کہ اگر اسی طرح اوورسیز پاکستانیوں کو لوٹا جاتا رہا تو کون پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا۔ عدالت نے فیاض اور ریاض کی درخواست ضمانت آنے پر متعلقہ پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔