میو ہسپتال: یورالوجی ڈائیلسزوارڈکی مشینیں خراب، لواحقین کا احتجاج

11 Jan, 2018 | 06:15 PM

وردہ ریاض: میوہسپتال یورالوجی ڈائیلسزوارڈکی مشینیں خراب ہونے پرمریضوں اوران کے لواحقین کاپنجاب اسمبلی کے باہراحتجاج، علاج معالجہ کی سہولیات بہترکرنے کامطالبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق مریضوں اوران کے لواحقین نے پنجاب اسمبلی کے باہرمطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ یورالوجی وارڈمیوہسپتال کی مشینیں خراب ہیں، جس سے انہیں علاج کرانے میں شدیدمشکلات درپیش ہیں۔ غریب آدمی سستے علاج سے محروم ہے،جومشینیں ٹھیک ہیں وہ بھی ایک خیراتی ادارے کے سرپرچل رہی ہیں،بیڈٹوٹ پھوٹ کاشکارہیں۔

انہوں نےمطالبہ کیاکہ ڈائیلسزیونٹ کوبلقیس ٹرسٹ کے حوالے کیا جائے۔ ہسپتال میں نئی مشینیں، نیاآراوپلانٹ اوربیڈفراہم کیے جائیں۔ مریضوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں