ٹیوٹا:2ہزار بچوں کو کال سنٹر کے حوالے سالانہ ٹریننگ دینے کا فیصلہ

11 Jan, 2018 | 06:01 PM

جنید ریاض: سی ای او ٹی آر جی ندیم الہی کی چئیرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ سے ملاقات، عرفان قیصر شیخ کا کہنا تھا کہ ٹی آرجی کے ساتھ مل کر2 ہزار بچوں کو سالانہ تربیت دینگے جو ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد 50 ہزار ماہانہ کما سکیں گے۔

تفصیلات کےمطابق گلبرگ ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں ٹی آرجی آئی ٹی کمپنی کے سی ای او ندیم الہی نے چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ سے ملاقات کی۔ عرفان قیصر شیخ کا کہنا تھا کہ ٹیوٹا ، ٹی آر جی آئی ٹی کمپنی سے مل کر کال سنٹر سے متعلقہ کورسز شروع کرے گا جس میں سالانہ 2ہزار نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی۔

 انہوں نے کہا کہ کال سنٹر سے متعلقہ کورسز کرنے والے نوجوان ماہانہ 50 ہزار روپے کما سکیں گے۔ سی ای او ٹی آر جی کمپنی ندیم الہی کا کہنا تھا کہ فنی تعلیم کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر ناصر اقبال ملک اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں