معصوم زینب کیساتھ زیادتی کیس، طالبعلموں کا انصاف کے حصول کیلئے احتجاج

11 Jan, 2018 | 05:48 PM

وردہ ریاض: قصورمیں معصوم بچی کیساتھ زیادتی پرہرآنکھ اشکبار ہے۔ دیگرشہروں کی طرح لاہورمیں بھی مظاہرے کیے گئے۔ پنجاب اسمبلی کے باہرطلباء نے انصاف کے حصول کیلئے احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہرپنجاب یونیورسٹی اور گورنمنٹ کالج کے طلبہ نے زینب کے ساتھ زیادتی اوراس کے قتل پر احتجاج کیا۔ طلبہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

طلباء کا کہنا تھا کہ زینب کو انصاف دینا ریاست کی ذمہ داری ہے اور اسے انصاف دلوانا ہمارا فرض ہے، اب وقت آگیا ہے کہ اس طرح کے گھناونے واقعات کے خلاف آواز بلند کی جائے تاکہ ایسا واقعہ آئندہ پیش نہ آئے۔

مزیدخبریں