کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

11 Jan, 2018 | 04:57 PM

ملک اشرف

 ملک اشرف:نجم سیٹھی کی تعیناتی کولاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست کو کل سماعت کےلیے مقررکردیاگیا۔ درخواست مقامی شہری فرزانہ بی بی نے ناہید بیگ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ قوانین اور سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت 65 برس سے زائد عمر کے کسی شخص کو کسی ادارے کا سربراہ مقرر نہیں کیا جاسکتا۔

 درخواست میں  کہا گیا کہ حکومت نے من پسند شخص کو نوازنے کے لئے  پی سی بی کا سربراہ مقرر کیا۔ مزید کہا گیا ہے کہ نجم سٹھیی کی عمر 65 برس سے زیادہ ہونے کے باعث وہ اس عہدے کے اہل نہیں ہیں۔

 درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نجم سیٹھی کے تقرر کو قواعد ضابطہ کیخلاف خلاف ہونے کی بناء پر کالعدم قرار دیتے ہوئے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیاجائے۔ لاہور ہائیکورٹ کے  اس کیس کی سماعت کریں گے۔

مزیدخبریں