(عیشہ خان ): مستی گیٹ میں جوتوں کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا ۔ریسکیو اہلکاروں نے ایک گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا۔
تفصیلات کے مطابق مستی گیٹ میں جوتوں کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ایک گھنٹے کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
گودام کے مالک کا کہنا تھا کہ گودام بند تھا اور اندر کوئی موجود نہیں تھا، جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔