غازی آباد اور رام گڑھ میں سیوریج کاکام جلد مکمل ہو گا: ملک وحید

11 Jan, 2018 | 03:40 PM

 (عمر اسلم) رکن صوبائی اسمبلی ملک وحید کی غازی آباد میں لیگی کارکنوں سے میٹنگ, ان کا کہنا تھا کہ غازی آباد ساہوواڑی، رام گڑھ اور نبی نگرمیں سیوریج کاکام جلد مکمل کرایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملک وحید نےکہا کہ حلقے میں عوامی مسائل کو حل کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ دیرینہ مسائل کے حل کےسلسلے میں آبادیوں میں پہلے واٹر سپلائی اورسیوریج کاکام مکمل کرانے کے بعد سڑکوں کی تعمیر بھی کرا رہے ہیں ۔

اس موقع پر چئیرمین یونین کونسل ایک سو انسٹھ ملک عرفان، ملک ٹیپو ،محمد اکرم اوراعجاز کمبوہ سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں