زینب کے قتل کے دلخراش واقعہ پر سیاست نہیں کرنی چاہیے: ڈپٹی میئر

11 Jan, 2018 | 02:30 PM

(فاران یامین ) ڈپٹی میئر نذیر خان سواتی  سانحہ قصور پر بول پڑے، کہتے ہیں کہ ننھی زینب کے قتل کے اندوہناک واقعے پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، سفاک قاتل کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی کم سن بچی زینب کے لیے ڈپٹی میئر نذیرخان سواتی کی جانب سے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں زینب کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی میئر نذیر خان سواتی نے کہا کہ ننھی زینب کے قتل کے دلخراش واقعہ پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، پوری پنجاب مشینری قاتل کی تلاش میں ہے، جلد ہی سفاک انسان قانون کے کٹہرے میں ہوگا۔

دعائیہ تقریب میں چیئرمین رفیق گجر، چوہدری اقبال گجر، ملک منظور مانی، ریاض الدین، شیر خان، حمزہ تنویر، دیدار خان اور میاں ندیم نے خصوصی شرکت کی۔

مزیدخبریں