لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا شیراکوٹ روڈ پر ناکہ،ناقص فٹنس والی گاڑیاں بند

11 Jan, 2018 | 12:30 PM

(سٹی42)لاہورٹرانسپورٹ کمپنی کاشیراکوٹ روڈ پر ناکہ ،خطرناک سلنڈر اور ناقص فٹنس والی 8 گاڑیاں تھانہ شیراکوٹ میں بند کر دی گئیں ،گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹس بھی چیک کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا شیراکوٹ روڈ پر ناکہ،ایل پی جی کے ناقص سلنڈر استعمال کرنیوالی ٹرانسپورٹ کیخلاف کارروائی،گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹس بھی چیک کئے گئے جبکہ ایل ٹی سی انفورسمنٹ انسپکٹرزنے147گاڑیوں کےچالان کئے،خطرناک سلنڈر اور ناقص فٹنس والی8 گاڑیاں تھانہ شیرا کوٹ میں بند کی گئیں،ٹیم نے ڈپٹی جی ایم انفورسمنٹ چوہدری شفیق کی سربراہی میں کارروائی کی گئی۔

مزیدخبریں