خواجہ عمران نزیر کی زیر قیادت وفد شینزن چائینہ جائے گا

11 Jan, 2018 | 11:27 AM

(عمر اسلم) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر کی قیادت میں وفد چین جائے گا، صحت عامہ کی سہولیات کا جائزہ لے کر پنجاب میں بہتری لائے گی۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ عمران نذیرکی قیادت میں وفد شینزن چائنہ جائےگا، صوبائی وزیر نے بتایا کہ وہ چین میں صحت عامہ کی سہولیات،ٹریفک مینجمنٹ،اربن پلاننگ انفراسٹرکچر کا مشاہدہ کریں گے ، مفید معلومات حاصل کر پنجاب کی بہتری کےلیےمزیدکام کریں گے۔

وفدمیں لارڈ مئیرلاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،ممبر پی اینڈ ڈی صداقت حسین اور سی ای او اربن یونٹ شامل ہوں گے۔

ڈی جی ایل ڈی اے زاہد عزیز،ڈی جی ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو ڈاکٹر رضوان نصیر،سی او او پی ایس سی اے اکبر ناصر،ماہر ماحولیات ڈاکٹر جاوید اقبال،مینجر آپریشن ٹیکنیکل میٹرو راولپنڈی شمائلہ محسن،سئنیرنیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر ڈپٹی کمشنر آفس لاہور عمر سعید بھی چائنہ جائیں گے۔

ویڈیو دیکھیں :

مزیدخبریں