(قذافی بٹ) تنظیم اتحاد امت پاکستان کے چیئرمین محمد ضیاءالحق نقشبندی کی اپیل پر تنظیم کے 50سے زائد مفتیان کرام نے قصور میں معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کیخلاف اجتماعی شرعی اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس بدترین گناہ کی اسلام میں کوئی معافی نہیں۔ کیس میں غفلت اورلاپرواہی برتنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ حکومت وقت اس کیس میں ذاتی دلچسپی لے اور شفاف تحقیقات کروا کے اصل مجرموں کو بذریعہ عدالت پھانسی کی سزاد لوائے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مجرموں کی پشت پنائی کرنے والوں کو بھی کڑی سزا دی جائے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل قصور میں 8 سالہ معصوم بچی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانے بنانے کے بعد قتل کردیا گیا، جس اندوہناک واقعے پر چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا۔