ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اڈیالہ جیل کے دو حوالاتی بیمار ہونے پر اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کر گئے

اڈیالہ جیل کے دو حوالاتی بیمار ہونے پر اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کر گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے دو حوالاتی بیمار ہونے پر اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کر گئے، ایک حوالاتی منشیات کے مقدمہ میں جبکہ دوسرا چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں جیل میں بند تھا۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ جیل کا حوالاتی الیاس نذر پمز اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں خالق حقیقی سے جاملا جہاں اسے علاج کی غرض سے لے جایا جا رہا تھا، متوفی تھانہ مارگلہ میں درج منشیات کے مقدمہ میں گرفتار تھا۔

دوسرے واقعہ میں حوالاتی محمد امین کو دل میں تکلیف پر راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ انتقال کرگیا، محمد امین روات کا رہائشی اور چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں جیل میں بند تھا۔

جیل ذرائع  کے مطابق دونوں نعشوں کو قانونی کارروائی مکمل کر کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 
 

Ansa Awais

Content Writer