نعمان شاہ : سیاحوں کے لیے بڑی خبر آگئی ، سیاحتی مقامات پر برف باری شروع ہوگئی
گلیات، مری، ناران، کاغان،شوگراں اور بابو سرٹاپ میں برف باری شروع ہوگئی ۔ گلیات میں ڈیڈھ انچ برف ریکارڈ ہوئی ،برف باری سے مری روڈ پر پھسلن شروع ہوگئی ،ایبٹ آباد مری روڈ سمیت لنک روڈ کھلے رکھنے کیلئے جی ڈی اے انتظامیہ موجود ہے ، ہیوی مشینری برف ہٹانے کیلئے پہنچا دی گئی ، ایبٹ آباد برف باری سے موسم شدید سرد ہو گیا
وادی کاغان کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ، بالاکوٹ کےبالائی پہاڑوں پر ہلکی بارش کے ساتھ برف باری ہو رہی ، یاحتی مقام ناران، کاغان،شوگراں اور بابو سرٹاپ پر بھی برف باری شروع ہوچکی ہے