ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین پر گھریلو تشدد اور سرعام چھیڑ چھاڑ کے کیسز میں اضافہ

خواتین پر گھریلو تشدد اور سرعام چھیڑ چھاڑ کے کیسز میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق:  پاکستان میں خواتین کے خلاف گھریلو تشدد اور سرعام چھیڑ چھاڑ کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 یکم جنوری 2024 سے اب تک 800 چالان خصوصی عدالتوں میں بھجوائے گئے ہیں۔ عدالتوں نے 1 ہزار متاثرہ خواتین کو حاضری اور شہادت کیلئے طلبی کے نوٹس جاری کیے ہیں۔

سپیشل عدالتوں میں 2024 کے دوران 4500 کیسز سماعت کے لیے بھجوائے گئے ہیں، جن میں گھریلو تشدد اور چھیڑ چھاڑ کے الزامات شامل ہیں۔ ان کیسز کی سماعت کا عمل جاری ہے اور کیسز میں اضافہ دیکھتے ہوئے سییشن جج لاہور نے 7 سپیشل ججز کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔

عدالتی حکام کی جانب سے ان کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کی کوششوں میں تیزی لائی  گئی ہے تاکہ متاثرہ خواتین کو انصاف مل سکے اور اس قسم کے جرائم کی روک تھام کی جا سکے۔