سٹی42: این اے 47 میں ہارنے والے امیدوار شعیب شاہین کی پیٹیشن پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
شعیب شاہین کی درخواست پرچیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں چاررکنی کمیشن نے سماعت کی۔کمیشن نےشعیب شاہین کی درخواست پرآر او سے 3 دن میں جواب طلب کرلیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارطارق فضل چوہدری نے 101397ووٹ لیے ۔ درخواست گزار شعیب شاہین نے 86794 ووٹ حاصل کیے۔ شعیب شاہین نے این اے 47 کے نتائج کو چیلنج کیاتھا۔ شعیب شاہین کی درخواست پر کمیشن نے حکمنامہ جاری کیا۔
اس حلقے میں ایک ہزات انچاس ووٹ مستردہوئے جبکہ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 58.38رہی